ہوم سیریز میں زیادہ وکٹیں،ایشون نے کپیل دیو کا ریکارڈ توڑدیا 

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 24 فروری 2017
ایشون اب تک 10 ہوم ٹیسٹ میچز میں 64 وکٹیں لے چکے ہیں ۔ فوٹو اے پی

ایشون اب تک 10 ہوم ٹیسٹ میچز میں 64 وکٹیں لے چکے ہیں ۔ فوٹو اے پی

پونے: چندرن ایشون نے ہوم سیزن میں زیادہ وکٹیں لینے کا کپیل دیو کا ریکارڈ توڑدیا۔

پونے ٹیسٹ کے دوسرے دن روی چندرن ایشون نے ہوم سیزن میں زیادہ وکٹیں لینے کا کپیل دیو کا 37 برس پرانا بھارتی ریکارڈ توڑدیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے ایشین بولر

کپیل نے 63 وکٹیں لی تھیں جب کہ ایشون اب تک ہوم گراؤنڈ پر 64 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔انھوں نے یہ کارنامہ مچل اسٹارک کو آؤٹ کرکے انجام دیا، وہ اب تک 10 ہوم ٹیسٹ میچز میں 64 وکٹیں لے چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔