پیلے کا بیٹا13برس جیل میں رہے گا

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 25 فروری 2017
ایڈینہو قانونی جنگ لڑنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے،وکیل ایڈینہو ۔ فوٹو انٹرنیٹ

ایڈینہو قانونی جنگ لڑنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے،وکیل ایڈینہو ۔ فوٹو انٹرنیٹ

ساؤپاؤلو:  سابق عظیم برازیلین فٹبالر پیلے کے بیٹے ایڈینہو کو منی لانڈرنگ اور منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں سزا کم ہونے کے باوجود 13 برس جیل میں گزارنا پڑیں گے۔

46 سالہ ایڈینہونے اپنے والد کے سابق کلب سانتوس کی جانب سے کیریئر کے آغاز میں کچھ عرصہ بطور گول کیپر فٹبال کھیلی تھی، انھیں 2014 میں33 برس جیل کی سزا ہوئی تاہم ایک بھی دن قید میں نہیں گزارا اور متعدد اپیلز کیں، اب جج نے ان کی سزا میں 12 برس اور10 ماہ کی کمی تو کردی مگر ساتھ میں واضح کیا کہ ہر صورت جیل میں 13 برس گزارنا ہوں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ریپ کیس میں کیوی کرکٹرکوکلین چٹ مل گئی 

ایڈینہو کے وکیل نے کہاکہ وہ قانونی جنگ لڑنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ میرے موکل کو ایک فون ٹیپ کی بنیاد پر منی لانڈرنگ اور منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔