شرجیل خان اورخالد لطیف کے کیس کی سماعت آئندہ ہفتےشروع ہوگی

شرجیل خان اور خالد لطیف بدستور الزامات سے انکاری ہیں۔


Sports Reporter March 07, 2017
شرجیل خان اور خالد لطیف بدستور الزامات سے انکاری ہیں ۔ فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث شرجیل خان اور خالد لطیف کے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔

شرجیل خان اور خالد لطیف دونوں کرکٹرز نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات مسترد کیے تھے جس کی تحقیقات کے لئے پی سی بی کی جانب سے ٹربیونل قائم کیا گیا تھا جس کے سربراہ جسٹس(ر)اصغر حیدر، سابق چیئرمین پی سی بی توقیر ضیا اور سابق کپتان وسیم باری ارکان میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق شرجیل خان اور خالد لطیف بدستور الزامات سے انکاری ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے 3 رکنی کمیشن تشکیل

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران شرجیل خان اور خالد لطیف پر بکی سے ملاقات کرنے کے الزامات لگے تھے جس پر دونوں کھلاڑیوں کو چارج شیٹ بھی جاری کی گئی تھی تاہم دونوں کھلاڑیوں نے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کردی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :شرجیل خان اور خالد لطیف کا فکسنگ الزامات ماننے سے انکار