شاہد آفریدی کو قصہ خوانی بازار میں مداحوں نے گھیر لیا

شائقین کو پیچھے ہٹانے کے لیے پولیس آگے آئی اور شاہد آفریدی کو وہاں سے بحفاظت نکالا


Sports Desk March 20, 2017
شائقین کو پیچھے ہٹانے کے لیے پولیس آگے آئی اور شاہد آفریدی کو وہاں سے بحفاظت نکالا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: شاہد آفریدی قصہ خوانی بازار پہنچ گئے جہاں انہیں مداحوں نے گھیرے میں لے لیا۔

اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی قصہ خوانی بازار پہنچ گئے، ان کے مداحوں نے ان سے ملنے کے لیے گاڑی کو گھیر لیا اور دھکم پیل شروع ہو گئی جس کی وجہ سے گاڑی کافی دیر تک پھنسی رہی۔ اس موقع پر شائقین کو پیچھے ہٹانے کیلیے پولیس آگے آئی اور کرکٹر کی گاڑی کو وہاں سے بحفاظت نکلنے کے لیے راستہ فراہم کیا۔

[fb-post-embed url="

The overwhelming never ending love of the people didn't allow me to do what i came for sadly,but thanks to the KPK police for making my way out of there easy !!

Posted by Shahid Afridi on Monday, March 20, 2017
"]