اشتعال انگیز تقریر؛ بانی متحدہ، فاروق ستار، شاہد پاشا کے وارنٹ جاری

اسٹاف رپورٹر  منگل 21 مارچ 2017
عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں بانی ایم کیو ایم، فاروق ستار، شاہد پاشا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ فوٹو؛ فائل

عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں بانی ایم کیو ایم، فاروق ستار، شاہد پاشا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ فوٹو؛ فائل

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر اور بغاوت کیس میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین، فاروق ستار اور عامرخان سمیت 11 مفرور ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی موخر کردی۔

پیر کو عدالت میں اشتعال انگیز تقریر اور ملکی بغاوت کیس کی سماعت پولیس نے پولیس نے ایم کیوایم بانی الطاف حسین، فاروق ستاراور عامر خان سمیت11مفرورملزمان کے خلاف اشتہاری قراردینے کی رپورٹ جمع کرادی تاہم عدالت نے ڈاکٹر فاروق عامرخان، ڈاکٹرعامرلیاقت و دیگرکے گھر کے ایڈیس درست نہ ہونے پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی اپریل تک موخرکردی۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان روپوش ہیںگرفتاری کیلیے ہر ممکن کوشش کی گئی کیونکہ ان کے گھر کے ایڈریس درست نہیں ہیں۔ عدالت نے قمرمنصورکی ضمانت کی رقم کم کرنے کی درخواست منظورکرلی ۔2مقدمات میں ضمانت کی رقم 40 لاکھ روپے سے کم کرکے10 لاکھ کردی گئی۔ دریں اثنا انسداد دہشت گردی کی دوسری عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں بانی ایم کیو ایم، فاروق ستار، شاہد پاشا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ خوش بخت شجاعت، امین الحق اور خالد مقبول سمیت 150ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے امجد اللہ اور دیگر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ یکم اپریل تک موخر کردیا۔

ادھر ایم کیوایم لندن کے امجد اللہ، پروفیسر حسن ظفر عارف، قمر منصور اور محفوظ یار خان پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران وکیل سرکارکی عدم حاضری پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے کہا کہ مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے، عدالت نے عامر کرامت اللہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی عدالت نے ملزمان کو مقدمات کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے دیا 6 اپریل کو فرد جرم عائدکی جائے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔