باغ ابن قاسم کو لیز پر دینے کے معاملے پر ہائی کورٹ جائیں گے میئرکراچی

باغ ابن قاسم کو اگرکوئی ادارہ گود لیتا ہے تو مجھے اعتراض نہیں لیکن مجھے اس کے طریقہ کار پراعتراض ہے، وسیم اختر


ویب ڈیسک March 31, 2017
کے ایم سی کو بتائے بغیر چوری چھپے معاہدے کر لیے گئے اس معاملے میں پیپلز پارٹی کی بد نیتی نظر آرہی ہے، مئیرکراچی: فوٹو : فائل

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ باغ ابن قاسم کو نہ کوئی لے سکتا ہے اور نہ ہی کوئی دے سکتا ہے باغ ٹھیکے پر دینے کے فیصلے خلاف سندھ ہائی کورٹ جائیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ باغ ابن قاسم کو اگرکوئی شخص یا ادارہ گود لیتا ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں لیکن مجھے باغ کو دیے جانے کے طریقہ کار پر اعتراض ہے، کے ایم سی کو بتائے بغیر چوری چھپے معاہدے کر لیے گئے اور یک دم 20 گریڈ کا افسر ایک نوٹی فکیشن جاری کرتا ہے کہ پارک کسی کے حوالے کردیا گیا، ابن قاسم پارک کے ایم سی کی ملکیت ہےجو پارسی برادری نے تحفہ دیا تھا نا کوئی پارک لے سکتا ہے نہ دے سکتا ہے جب کہ اس کی حوالگی کا نوٹی فکیشن غیر قانونی ہے،اس معاملے میں پیپلز پارٹی کی بد نیتی نظر آرہی ہے، ہم باغ ابن قاسم کےمعاملے پرسندھ ہائی کورٹ جائیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بن قاسم پارک 10 سال کے لئے بحریہ ٹاؤن کو لیز پر دیے دیا گیا

مئیر کراچی کا کہنا تھا کہ پارک کسی کی جاگیر نہیں عوام کی جگہ ہے ، پارک کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا،ہم کسی کو بھی کراچی پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے، مجھ سے مشورہ کیاجاتا تو میں ایسا نہیں کرنے دیتا، پارک ضرور بننا چاہیے اور جو بھی اسے بنائے گا ہم خود تعاون کریں گے لیکن پہلے پارکس سے متعلق قانونی تقاضے پورے کئے جائیں، کراچی کو خوبصورت ہونا چاہیے، اگر دیگر پارکس کو بھی دینا ہےتو دے دیں ہم کام کرنا چاہتے ہیں ہم سے بات تو کریں، اب منتخب نمائندوں کی حکومت آچکی ہے پیپلز پارٹی کو منتخب نمائندوں کے ساتھ ہی کام کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ مجھے کہتے ہے کہ سندھ حکومت ٹھیکے پر دے دی جائے، پیپلز پارٹی کو ایڈ منسٹریٹرز سے کام کرانے کی عادت ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ خود کراچی کی صفائی میں ناکامی کا اعتراف کر چکے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں کوئی غلط منصوبہ مکمل نہیں ہونے دوں گا

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت گھوسٹ ملازمین پرعوام کو گمراہ کرتی ہے اگر ہم نے گھوسٹ ملازمین بھرتی کیے تو گزشتہ 8 سال سے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت تھی اس طویل عرصے میں گھوسٹ ملازمین کیوں نہیں نکالےگئے سندھ حکومت خود گھوسٹ ملازمین بھرتی کرتی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی پر وہ لوگ قابض ہیں جن کے پاس شہر کا مینڈیٹ ہی نہیں

مقبول خبریں