نجم سیٹھی کا راستہ صاف کرنے کیلیے شہریارکو پیچھے ہٹنا پڑا

نجم سیٹھی کے اختیارات صرف سفارشات دینے تک محدود تھے لیکن اب بورڈ میں ان کا گہرا اثر ورسوخ موجود ہے


Sports Reporter March 31, 2017
نجم سیٹھی کے اختیارات صرف سفارشات دینے تک محدود تھے لیکن اب بورڈ میں ان کا گہرا اثر ورسوخ موجود ہے . فوٹو : فائل

لاہور: کرکٹ ویب سائٹ ''کرک انفو'' نے کہا ہے کہ چیرمین پی سی بی شہریار خان دباؤ کا شکار ہوکر استعفیٰ دینے کیلیے تیار ہوئے۔

ویب سائٹ ''کرک انفو'' کے مطابق نجم سیٹھی کا راستہ صاف کرنے کیلیے سابق سفارتکار کو پیچھے ہٹنا پڑا، مزید بتایا گیا ہے کہ بطورایگزیکٹیو کمیٹی سربراہ نجم سیٹھی کے اختیارات صرف سفارشات دینے تک محدود تھے لیکن اب بورڈ میں ان کا گہرا اثر ورسوخ موجود ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :اگست 2017 سے کسی عہدے پر کام نہیں کروں گا

پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا، سوشل میڈیا، مارکیٹنگ اور کمرشل معاملات پر دسترس کا بھی موقع مل گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :نجم سیٹھی بطور ''چیئرمین پی سی بی'' تیسری اننگز کھیلنے کیلیے تیار