سابق وزیر تعلیم عبدالسلام تھہیم کے بیٹے نے خودکشی کرلی

متوفی پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی شاہد تھہیم کے چھوٹے بھائی ہیں۔


Numainda Express January 18, 2013
ان کے سر پر گولی کا نشان تھا جب کہ ان کی خودکشی کی وجوہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر تعلیم عبدالسلام تھہیم کے 38 سالہ بیٹے آصف تھہیم نے پراسرار طور پر خود کشی کرلی۔

متوفی پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی شاہد تھہیم کے چھوٹے بھائی ہیں۔ متوفی یونٹ نمبر 3 میں رہائش پذیر تھے اور ایک اطلاع کے مطابق ان کے سر پر گولی کا نشان تھا جب کہ ان کی خودکشی کی وجوہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

4

تھانہ حسین آباد کے ایس ایچ او ابراہیم پتافی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے تصدیق کی کہ متوفی نے خودکشی کی ہے تاہم انکا کہنا تھا کہ متوفی کے ورثاء لاش کو تدفین کے لیے ٹنڈوآدم کے قریب واقع اپنے آبائی گاؤں طیب تھہیم لے گئے ہیں جبکہ پولیس کے معلوم کرنے کے باوجود انھوںنے خودکشی کی وجہ بتانے سے انکار کر دیا۔ متوفی کے خاندان کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی پولیس کارروائی نہیں کرنا چاہتے۔