کراچی شہر کے مختلف علاقوں سے 6 بھتہ خور گرفتار اسلحہ برآمد پولیس

پولیس نے بھتہ خوروں کو نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا اور شیر شاہ کے علاقوں سے گرفتار کیا۔


Numainda Express January 18, 2013
پولیس نے بھتہ خوروں کو نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا اور شیر شاہ کے علاقوں سے گرفتار کیا۔ فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں سے پوليس نے 6 بھتہ خوروں كو گرفتار كركے اسلحہ برآمد كرليا۔


پاپوشنگر پوليس نے نارتھ ناظم آباد بورڈ آفس كے قريب چھاپہ مار كر بھتہ خوری ميں ملوث 2 ملزمان كو گرفتار كر كے اسلحہ برآمد كرليا۔ ایس ایس پی خرم وارث نے بتايا كہ ملزمان كا تعلق لياری گينگ وار سے ہے، دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ نارتھ ناظم آباد كے علاقے ميں متعدد دكانداروں سے بھتہ طلب كرنے کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔


دوسری جانب جوہر آباد پوليس نے فيڈرل بی ايريا كے علاقے سے بھتہ خوری ميں ملوث ايک ملزم كو گرفتار كر كے اسلحہ برآمد كرليا۔ پوليس كے مطابق ملزم كا تعلق بھی لياری گينگ وار سے ہے جب کہ اسپيشل انويسٹی گيشن يونٹ نے شير شاہ ميں چھاپہ مار كر 3 بھتہ خوروں كو گرفتار كر كے 3 ٹی ٹی پستول برآمد كرليں۔