جلنے والے جلتے رہیں گے اور ہم کام کرتے رہیں گے، سعد رفیق

ویب ڈیسک  بدھ 26 اپريل 2017
جو لوگ سی پیک کا کریڈٹ لیتے ہیں ان کےدور میں منصوبے کا نام تک نہیں تھا، وزیر ریلوے، فوٹو؛ فائل

جو لوگ سی پیک کا کریڈٹ لیتے ہیں ان کےدور میں منصوبے کا نام تک نہیں تھا، وزیر ریلوے، فوٹو؛ فائل

راولپنڈی: وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان بڑی باتیں نہیں کریں اور 10 ارب کی پیشکش کے ثبوت دکھائیں اور تفصیل بتائیں ورنہ لمبی لمبی چھوڑنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان بڑی باتیں نہیں کریں، یہ بتائیں انہیں کس نے 10 ارب کی پیش کش کی اور کب کی، وہ تفصیل بتائیں ورنہ لمبی لمبی چھوڑنے کا کوئی فائدہ نہیں، انہوں نے کہا کہ جلنے والے جلتے رہیں گے ہم کام کرتے آگے بڑھتے رہیں گے کیوں کہ ملک کے لیے کسی نے کچھ نہیں کیا، اگر کسی نے کچھ کیا ہے تو وہ نوازشریف، شہبازشریف اورن لیگ نے کیا ہے جب کہ کچھ لوگ سی پیک کا کریڈٹ لیتے ہیں ان کے دورمیں توسی پیک کانام بھی نہیں تھا۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ابھی ریلویز کا بڑا لمبا سفر ہے بہت سا کام ہوا ہے اور بہت سا ہونا ہے، چاہتاہوں اکانومی کلاس بھی ایئرکنڈیشنڈ ہوں جو اگلے 4 سے 5 سال میں ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں شیخ رشید کی طرح ٹرینوں کو رنگ و روغن نہیں کروا رہا، ہم نئی گاڑیاں چلارہے ہیں اور ٹرینوں کی ایک ایک چیز نئی لگا کر لانچ کررہا ہوں جب کہ ریلوے پولیس کی تنخواہیں کم ہیں جنہیں جانے سے پہلے بہترکریں گے اور ریلوے میں اصلاحات کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔