جسٹن بیبر نے دورہ بھارت کے لیے انتظامیہ کو فرمائشی لسٹ تھمادی

جسٹن بیبرکا قافلہ 10 لگژری گاڑیوں اور 2 بسوں پرمشتمل ہوگا جب کہ سیکیورٹی سربراہان مملکت کے برابر ہوگی


ویب ڈیسک May 05, 2017
فرمائشی لسٹ کے مطابق جسٹن بیبر کا قافلہ 10 لگژری گاڑیوں اور 2 بسوں پرمشتمل ہوگا۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: معروف گلوکار جسٹن بیبر نے بھارت آنے سے پہلے ہی اپنی فرمائشی لسٹ شو انتظامیہ کو تھما دی جب کہ فہرست سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر 10 مئی کو ممبئی کے ڈی وائے پٹیل اسٹیڈیم میں پرفارم کریں گے لیکن اس سے پہلے ہی انہوں نے اپنی فرمائشوں سے شو کی انتظامیہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

فرمائشی لسٹ کے مطابق جسٹن بیبر کا قافلہ 10 لگژری گاڑیوں اور 2 بسوں پر مشتمل ہوگاجب کہ ایک عدد رولز رائس گاڑی کا بھی انتظام کیا جائے گا، 8 ذاتی گارڈز سمیت 120 افراد کے لیے مہاراشٹر حکومت سے سربراہان مملکت کو دی جانے والی ریڈ لیول سیکیورٹی مانگی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بیک اسٹیج پر پنگ پانگ ٹیبل، پلے اسٹیشن، صوفہ سیٹ، واشنگ مشین، ریفریجریٹر، کپڑوں کی الماری، مساج ٹیبل اورسوئمنگ پول کا انتظام بھی فرمائشی فہرست کا حصہ ہے۔