امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں 16 افراد ہلاک

اے پی پی  پير 8 مئ 2017
درجنوں زخمی بھی ہوئے، فائرنگ ریاست مشی گن، ٹییسی، کیرولینا اور ٹیکساس میں ہوئی۔ فوٹو: فائل

درجنوں زخمی بھی ہوئے، فائرنگ ریاست مشی گن، ٹییسی، کیرولینا اور ٹیکساس میں ہوئی۔ فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکا میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں 16افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے 59 واقعات ریکارڈ کیے گئے جبکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاست مشی گن، ٹنیسی، کیرولینا اور ٹیکساس میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد مارے گئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔