کرن جوہر کا فلم ’’باہو بلی‘‘ کے ہیرو کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  منگل 16 مئ 2017
’’باہو بلی 2‘‘ کے بزنس کو دیکھتے ہوئے فلم کا تیسرا ایڈیشن بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، فوٹو؛ فائل

’’باہو بلی 2‘‘ کے بزنس کو دیکھتے ہوئے فلم کا تیسرا ایڈیشن بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، فوٹو؛ فائل

ممبئی: معروف بھارتی ہدایت کار وفلمسازکرن جوہر نے فلم ’’باہو بلی‘‘ کے ہیرو پربھاس کو بالی ووڈ میں متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی سنیما کی تاریخ کی کامیاب ترین فلم ’’باہو بلی 2‘‘ اپنی ریلیز والے دن سے ہی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے اور آئے دن پرانے ریکارڈز توڑ کے نئی تاریخ رقم کررہی ہے جب کہ اس دوران فلم میں شامل کاسٹ کے حوالے سے مختلف قسم کے انکشافات بھی سامنے آئے جس میں ہیرو رانا دوگبتی نے اپنے ایک آنکھ سے نابینا ہونے کا اعتراف کیا لیکن اب فلم کے بزنس کو دیکھتے ہوئے ’’باہو بلی‘‘ کا تیسرا ایڈیشن بنانے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے جب کہ کرن جوہر کے نئے فیصلے نے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ فلم ’’باہو بلی‘‘ کے ہیرورانا دوگبتی کا ایک آنکھ سے نا بینا ہونے کا اعتراف

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر نے اپنے پروڈکشن ہاؤس ’’دھرما پروڈکشن‘‘ میں بننے والی فلم میں ’’باہو بلی‘‘ کے ہیرو پربھاس کو بالی ووڈ میں متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ان کی ہیرو سے بات بھی چل رہی ہے جب کہ ہیرو کے ساتھ ’’باہو بلی‘‘ کے ہدایت کار سے بھی بات کی جارہی ہے تاکہ یہ جوڑی ان کی نئی فلم میں بھی ساتھ رہے تاہم دونوں اپنے پروجیکٹس مکمل ہونے کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ’’باہو بلی 2‘‘ 1000 کروڑ کمانے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی

واضح رہے ہدایتکار راج مولی کی فلم ’’باہو بلی 2‘‘ کے ہندی ورژن کے ڈسٹری بیوشن رائٹس کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن نے خریدے ہیں اور فلم بھارت سمیت دنیا بھر میں 1000 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔