شاہ رخ خان نے ایک بار پھر سلمان اور اکشے کو پیچھے چھوڑدیا

ویب ڈیسک  منگل 13 جون 2017
شاہ رخ خان نے 38 ملین ڈالرز کے ساتھ 65 ویں پوزیش حاصل کی ہے؛فائل فوٹو

شاہ رخ خان نے 38 ملین ڈالرز کے ساتھ 65 ویں پوزیش حاصل کی ہے؛فائل فوٹو

ممبئی: معروف امریکی جریدے فوربز نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اسٹارز کی فہرست جاری کردی ہے جس  میں شاہ رخ خان نے اکشے اور سلمان خان کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

امریکی میگزین فوربز ہر سال دنیا بھر میں سب سے زیادہ آمدنی والی ان مشہور شخصیات کی فہرست جاری کرتا ہے جنہوں نے اپنے اپنے شعبے میں بے شمار کامیابیوں سمیت بے تحاشہ دولت بھی سمیٹی ہو۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستانی فلم سازشاہنواززالی فوربزفہرست میں شامل

رواں سال میگزین کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست کے مطابق امریکی گلوکار اور ریپر سین کومبز 130 ملین ڈالر کے ساتھ سر فہرست رہے جب کہ  شاہ رخ خان کا 38 ملین ڈالر کے ساتھ 65 واں نمبرہے، فلم انڈسٹری میں ان کے حریف سمجھے جانے والے اداکار سلمان خان 37 ملین ڈالر کے ساتھ 71 ویں اور اکشے کمار 35.5 ملین ڈالر کماکر 80 ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔دوسری جانب گزشتہ برس فہرست میں جگہ بنانے والے بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن اس بار فوربز میں کوئی بھی جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ اور اکشے دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں میں شامل

فہرست میں سین کومبز کے بعد کروڑوں لوگوں کو اپنی آواز سے دیوانہ بنانے والی امریکی گلوکارہ بیونسے 105 ملین ڈالرز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں، عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 93 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں اور ان کے حریف لیونل میسی نے 80ملین ڈالرز کے ساتھ 14 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ فوربز کی جانب سے جاری کی جانے والی یہ فہرست جون 2016 سے جون 2017 تک کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔