پاک بحریہ کو فخر زمان پر فخر ہے، نیول چیف

ویب ڈیسک  پير 19 جون 2017
نیول چیف کی بھارت کے خلاف میچ میں کامیابی پر سرفراز احمد اور فخر زمان کو خصوصی مبارکباد۔ فوٹو: فائل

نیول چیف کی بھارت کے خلاف میچ میں کامیابی پر سرفراز احمد اور فخر زمان کو خصوصی مبارکباد۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ نے قومی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی فخر زمان کو بھی مبارکباد دی۔

ایڈمرل ذکا اللہ نے خاص طور پر فخر زمان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستان نیوی کو فخر زمان پر فخر ہے جو 7 سال تک پاکستان نیوی کی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت کو دھول چٹا کر پاکستان کرکٹ کا چیمپئن بن گیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو واضح مارجن سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔