مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج نے مزید 3 بےگناہ شہریوں کو شہید کردیا

شہید ہونے والے نوجوانوں میں عبدالمجید، شارق احمد، ارشاد احمد شامل ہیں، کشمیر میڈیا سروس


ویب ڈیسک June 22, 2017
بھارتی فوج کی جانب سے جاری اس بربریت پر کشمیریوں کی جانب سے شدید احتجاج جاری ہے: فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید کر دئیے ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پلواما کے علاقے کاک پورہ میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر اپنی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مکان کو بارودی مواد سے تباہ کردیا جس کے نتیجے میں آج مزید 3 معصوم نوجوان شہید ہوئے۔ دھماکے میں شہید ہونے والے نوجوانوں میں عبدالمجید، شارق احمد، ارشاد احمد شامل ہیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت سے مزید 2 نوجوان شہید

دوسری جانب بھارتی فوج کی جانب سے جاری اس بربریت پرکشمیریوں کی جانب سے شدید احتجاج جاری ہے جب کہ حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی بارہ مولہ میں بھارتی قابض فوج نے 2 کشمیری نوجوان شہید کردئیے تھے۔