- قطر نے 12 سال کی فاتح سنگاپورسے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز چھین لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
بہاولپور میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 150 افراد جاں بحق
بہاورلپور: احمد پورشرقیہ کے قریب آئل ٹینکر کے الٹنے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 150 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہزاروں لیٹر آئل سے بھرا ٹینکر کراچی سے بہاولپور جا رہا تھا کہ احمد پور شرقیہ سے 5 کلو میٹر دور اڈا پکی پل کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا جس کے بعد متعدد لوگ آئل ٹینکر سے رسنے والا پیٹرول حاصل کرنے کے لیے جمع ہو گئے، بڑی تعداد میں لوگ پٹرول بھرنے میں مصروف تھے کہ اچانک آئل ٹینکرمیں دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی، جس سے وہاں موجود لوگ بری طرح جھلس گئے جبکہ آئل ٹینکر کے قریب سے گزرنے والی درجنوں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہو گئیں۔
خوفناک حادثے میں کم از کم 150 افراد جاں بحق جب کہ 20 بچوں سمیت 200 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 40 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پاک فوج کے جوانوں اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے جھلس کر زخمی ہونے والے افراد کو وکٹوریہ اسپتال بہاولپور اور نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا جہاں طبی ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ وکٹوریہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے تمام ڈاکٹرز اور اسٹاف کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا، اسپتال میں زخمیوں کے لئے دستیاب سامان کم پڑگیا جب کہ زخمیوں کیلئے دیگر وارڈز خالی کرائے گئے۔ اس حوالے سے ایم ایس وکٹوریہ ڈاکٹر طاہرہ سعید کا کہنا ہے کہ وکٹوریہ اسپتال میں 67 افراد شدید جھلسے ہوئے لائے گئے ہیں جبکہ زخمیوں کو سی ایم ایچ سمیت دیگر اسپتالوں میں بھی منتقل کر دیا گیا۔
پنجاب حکومت نے وزیراعظم نواز شریف کو حادثے کی ابتدائی رپورٹ سے آگاہ کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر پٹرول تھا جو حادثے کے بعد پھیل گیا، مقامی آبادی قریب ہونے کی وجہ سے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پٹرول جمع کرنا شروع کردیا، آگ سگریٹ سلگھانے کے باعث لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سینکڑوں افراد کی جان لے لی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے المناک حادثے پر افسوس کا اظہارکیا ہے اور زخمیوں کی اسپتال منتقلی کے لیے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز روانہ کر دیئے گئے ہیں، آرمی کے تمام اسپتالوں میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ آرمی چیف نے ریسکیو سمیت ریلیف سروس میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے ہدایات بھی جاری کردیں ہیں۔
COAS expresses grief on losses in oil tanker incident. Directed provision of full assistance to civil admn in rescue/relief effort (1 of 2).
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) June 25, 2017
Army Aviation helicopters sent for evacuation of casualties to hospitals / burn centres. Hospitals placed on high alert. (2 of 2).
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) June 25, 2017
وزیراعظم نواز شریف اورچیرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی حادثے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر ہمدردیاں سوگواران کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعلی ٰپنجاب شہباز شریف نے احمد پور شرقیہ کے قریب ہونے والے حادثے میں بڑی تعداد میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی انکوائری رپورٹ فوری طور پر طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ذاتی ہیلی کاپٹر بھی زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے سول انتظامیہ کے حوالے کر دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔