سوئی سدرن کے نرخ بڑھانے ناردرن کے کم کرنیکی منظوری

سوئی سدرن کے ٹیرف میں.66 9 اضافہ ، سوئی ناردرن 7.91روپے فی یونٹ کم کریگی.


Online February 06, 2013
صارفین کو ریلیف نہیں ملے گا،سوئی سدرن کو 3ارب سے زائد نقصان عوام سے پورا کیا جائیگا۔ فوٹو: فائل

لاہور: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ٹیرف میں 9روپے 66پیسے اضافہ جبکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ٹیرف میں 7روپے 91پیسے فی ایم ایم بی ٹی یوکمی کی منظوری دیدی ہے۔

وفاقی حکومت کے فارمولے کی وجہ سے اضافہ توصارفین کو ادا کرنا ہوگا جبکہ کمی کا ریلیف صارفین کو نہیں ملے گا۔آن لائن کو ملنے والی اوگرا فیصلے کی کاپی کے مطابق سوئی سدرن اور ناردرن کے ٹیرف میں اضافہ اور کمی گذشتہ مالی سال کی حتمی ریونیو ضرورت اور اصل آمدن کی مد میں کی گئی ہے۔ ستم ظریفی تو یہ ہے کہ سوئی سدرن کے ٹیرف میں 9روپے 66پیسے فی یونٹ اضافے کا بوجھ توعوام کو اٹھانا ہوگا جبکہ سوئی نادرن کے ٹیرف میں 7روپے 91پیسے فی یو نٹ کمی کے ریلیف سے عوام محروم رہیں گے۔

17

دستاویز کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران سوئی نادرن کی آمدن 224ارب 90کروڑ روپے رہی جبکہ سوئی ناردرن کی ریونیو ضرورت220ارب 49کروڑ روپے تھی یوں سوئی نادرن کو 4ارب 41کروڑ روپے اضافی آمدن ہوئی۔ فارمولے کے تحت یہ اضافی آمدن قومی خزانے میں گیس ڈیولپمنٹ سرچارج کے پول میں آجائے گی جو بعد ازاں صوبائی حکومتوں کے سپرد کردی جائے گی۔

وفاقی حکومت اس مد میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام سے پہلے ہی 9ارب روپے جمع کرچکی ہے یہ رقم اب اس فیصلے کے بعد 135ارب روپے ہوجائے گی جس میں سے 9ارب 72کروڑ روپے سندھ حکومت کو ملیں گے ۔گذشتہ مالی سال کے دوران سوئی سدرن کی ریونیو ضرورت 134ارب 90کروڑ روپے رہی جبکہ آمدن 131ارب 58کروڑ روپے رہی یوں سوئی سدرن کو 3ارب 32کروڑ 10لاکھ روپے کا نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ سوئی سدرن اس نقصان کو آئندہ مالی سال میں عوام سے پورا کرے گی۔

مقبول خبریں