مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ سے دو بھارتی فوجی ہلاک

کپواڑہ کے علاقے میں ہونے والے حملے میں تین بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے


ویب ڈیسک July 12, 2017
کپواڑہ کے علاقے میں ہونے والے حملے میں تین بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے۔ فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھارتی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے کرن سیکٹر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھارتی فوجی رنجیت سنگھ اور ستیش بھگت مارے گئے اور تین زخمی ہوئے۔ بھارتی فوج نے الزام لگایا کہ یہ فائرنگ سرحد پار سے کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مقبول خبریں