اسلام آباد لاہور موٹر وے اوورلوڈ گاڑیوں کیخلاف مہم کا آغاز

غیر منظورشدہ سی این جی سلنڈر والی گاڑیوں کیخلاف بھی ایکشن لیا جائے،ڈی آئی جی


Numainda Express February 11, 2013
گاڑیوں میں مقررہ حد سے زائد اور غیر مناسب لوڈ جان لیوا حادثات کی ایک اہم وجہ ہے. فوٹو: فائل

انسپکٹر جنر ل موٹروے پولیس ظفر عباس لک کی ہدایات پر سینٹرل زون نے غیر مناسب اور مقررہ حد سے زائد لوڈ والے ٹریکٹر ٹرالوں، ٹرکوں اور غیر منظور شدہ سی این جی سلینڈر والی گاڑیوں کیخلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈی آئی جی رائے الطاف حسین نے اتوار کو بتایا کہ گاڑیوں میں مقررہ حد سے زائد اور غیر مناسب لوڈ جان لیوا حادثات کی ایک اہم وجہ ہے۔

3

انھوں نے پٹرولنگ افسران کو ہدایت کی کہ غیر منظورشدہ سی این جی سلنڈر والی گاڑیوں کیخلاف بھی سختی سے ایکشن لیا جائے تاکہ حادثات کی شرح کو کم سے کم کیا جاسکے۔