نوازشریف اور شہباز شریف سے ترکی کے نائب وزیراعظم نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
ترکی کے نائب وزیراعظم بیکو بزداغ نے مسلم لیگ(ن)کےصدر نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اپنے وفد کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترکی کے نائب وزیراعظم نے مہمان نوازی پر شریف برادران کا شکریہ ادا کیا اور انہیں میٹرو بس سروس کے کامیاب اجرا پر مبارکباد بھی پیش کی ۔