- منگولیا کے وزیراعظم قرنطینہ سینٹر میں خاتون اور نومولود کیساتھ غیرانسانی سلوک پر مستعفی
- سوشل میڈیا پر عدلیہ سے متعلق تضحیک آمیز رویے پر اسلام آباد ہائی کورٹ شدید برہم
- اظہرعلی کی خوش فہمی، نیوزی لینڈ میں پاکستانی بیٹنگ کو کامیاب قرار دیدیا
- اس سال بچوں کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا جائے گا، وزیر تعلیم سندھ
- دورۂ آسٹریلیا؛ نوجوان بھارتی ٹیم کا پستی سے بلندی کا سفر
- اپوزیشن کو براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کے لئے افتخار چوہدری اور ملک قیوم چاہیے، فواد چوہدری
- خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیج دیا گیا
- لاہورمیں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قانونی قرار دینے کی منظوری
- جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کوشکست کا ذائقہ چکھانے کے لیے پاکستانی کوچزنے سرجوڑلیے
- (ن) لیگ نے براڈ شیٹ تحقیقات کیلئے عظمت سعید کی تقرری مسترد کردی
- جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز؛ کمنٹری پینل میں معروف کمنٹیٹرزشامل
- کار چوری میں ملوث 2 بہنیں گرفتار
- حکومت نے دو سال میں 5 ارب ڈالرز اور 4.5 ٹریلین روپے کے قرضے لیے
- افغان صوبے بغلان اور نیمروز میں طالبان کا حملہ، 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- یوٹیلٹی اسٹورزپرمختلف اشیا کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ
- ٹی ٹین لیگ کے لیے پاکستانی کرکٹرز کو خصوصی ویزے جاری
- سمندری فرش پر تحقیق کرنے والی خود کار کشتی تیار
- برقی انڈے دینے والا، حقیقت سے قریب تر روبوٹ کچھوا
- جسمانی کھنچاؤ والی ورزش بلڈ پریشر کم کرنے میں مددگار
- باچا خان ائیرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
نوازشریف کی سیاسی اورحکومتی سرگرمیوں کے خلاف درخواست دائر

مسلم لیگ نواز کے نام کے استعمال کو آئین و قانون سے متصادم قراردیا جائے، درخواست: فوٹو: فائل
اسلام آباد: تحریک انصاف نے نواز شریف کی سیاسی اور حکومتی سرگرمیوں کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرادی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق الیکشن کمیشن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سیاسی اورحکومتی سرگرمیوں کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے درخواست دائر کرادی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی خصوصی ہدایت پرڈاکٹر بابر اعوان نے درخواست تیار کی جب کہ این اے 120 سے امیدوارڈاکٹر یاسمین راشد نے درخواست پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2002 کے سیکشن 5 کی تحت دائر کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوازشریف کو سیاسی جماعت میں عہدے کیلئے نااہل اوران کی نااہلی کے بعد انکے نام پر موجود جماعت کالعدم قرار دی جائے۔ درخواست میں مزید موقف اختیارکیا گیا کہ مسلم لیگ نوازکے نام کے استعمال کو آئین و قانون سے متصادم قراردیا جائے جب کہ نواز شریف کی جانب سے وزارت عظمیٰ اور وفاقی کابینہ کیلئے نامزدگیوں کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔