اکشے کمار 100 کروڑ کلب کے بادشاہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 اگست 2017
’ٹوائلٹ؛ ایک پریم کتھا‘ اکشے کمار کی 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی مسلسل پانچویں فلم ہے- فوٹو: فائل

’ٹوائلٹ؛ ایک پریم کتھا‘ اکشے کمار کی 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی مسلسل پانچویں فلم ہے- فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ فلم ’ٹوائلٹ؛ ایک پریم کتھا‘ اکشے کمار کی 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی مسلسل پانچویں فلم بن گئی ہے۔

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی بیشتر فلمیں ریلیز سے قبل مشکلات کا شکار رہتی ہیں اور بظاہر ایسا دکھتا ہے کہ ان کی فلم بمشکل اپنا بجٹ ہی پورا کر پائے گی لیکن فلم ریلیز ہوتے ہی اکشے کمار اپنی پرفارمنس کے ذریعے سب دعووں کو غلط ثابت کر دیتے ہیں جس کی تازہ ترین مثال ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹوائلٹ؛ ایک پریم کتھا‘ ہے جس پر پہلے کہانی چوری کا الزام لگا اور پھر فلم لیک ہونے سے متعلق خبریں گردش کرتی رہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کم عمری میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا، اکشے کمار

اکشے کمار کی فلم ’ٹوائلٹ؛ ایک پریم کتھا‘ نے ریلیز کے 8ویں دن ہی 100 کروڑ کا بزنس کر کے ان تجزیہ کاروں کو حیران کردیا جو باکس آفس پر فلم کی ناکامی کی نوید سنا رہے تھے، حیران کن طور پر اکشے کمار کی یہ فلم 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی مسلسل پانچویں فلم ہے، اس سے قبل اکشے کو 100 کروڑ کا بزنس دینے والی فلموں میں ’ہاؤس فل 3‘، ’رستم‘،’ایئر لفٹ‘ اور ’جولی ایل ایل بی 2‘ شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: اکشے کمار کی فلم ’ٹوائلٹ‘ ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا شکار

واضح رہے’ٹوائلٹ؛ ایک پریم کھتا‘ کی کہانی ہندوستان میں ٹوائلٹس کی کمی پر مبنی ہے جس میں اکشے کمار کے ساتھ بھومی پڈنیکر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔