عراق میں بحری جہازوں میں ٹکر سے 4 افراد ہلاک، ایک جہاز ڈوب گیا

ویب ڈیسک  اتوار 20 اگست 2017
امدادی اداروں نے کارروائی کرکے 10 افراد کو بچالیا۔ فوٹو: فائل

امدادی اداروں نے کارروائی کرکے 10 افراد کو بچالیا۔ فوٹو: فائل

 بغداد: عراقی سمندر میں دو بحری جہازوں میں ٹکر کے بعد ایک جہاز ڈوب گیا جس کے نتیجے میں 4 ملاح ہلاک ہوگئے۔

عراقی سرکاری ٹی وی کے مطابق ملکی پانیوں میں دو بحری جہازوں میں تصادم کے بعد عراقی بحری جہاز المسبار کو شدید نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں وہ عملے کے 21 افراد سمیت سمندر میں ڈوب گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی بحریہ کی ایٹمی آبدوز اور جنگی جہاز کے درمیان ٹکر

امدادی اداروں نے کارروائی کرکے 10 افراد کو بچالیا اور 4 لاشیں نکال لیں جب کہ ڈوبنے والے باقی ملاحوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والا دوسرا جہاز کیریبین جزیرے ’سینٹ ونسینٹ‘ میں رجسٹرڈ ہے تاہم اس کے بارے میں زیادہ معلومات سامنے نہیں آئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔