نوابشاہ میں پاگل کتے نے 5 بچوں سمیت 8 افراد کو کاٹ لیا

زخمی پی ایم سی منتقل، سگ گزیدگی کے واقعات کے بعد شہر میں خوف و ہراس


Nama Nigar August 28, 2017
زخمی پی ایم سی منتقل، سگ گزیدگی کے واقعات کے بعد شہر میں خوف و ہراس۔ فوٹو : فائل

شہر کے مختلف علائقوں میں ایک پاگل کتے نے 5 بچوں سمیت 8 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا جنہیں پیپلز میڈیکل کالج و اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سگ گزیدگی کے ان واقعات کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا اس سلسلے میں پی ایم سی اسپتال کے سینیئر سی ایم او ڈاکٹر حنیف بھنگوار نے تصدیق کی کہ اسپتال میں 5 بچوں سمیت 8 افراد کو لایا گیا ہے، دوسری جانب سگ گزیدگی کے ان واقعات کے بعد شہریوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ سٹیزن ایکشن کمیٹی کے صدر اسلم نوری نے بلدیہ چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے ہنگامی مہم شروع کی جائے۔