پاکستانیوں کی پرخلوص میزبانی نے ہاشم آملہ کا دل موہ لیا

پاکستان کے لوگ بہت پیار کرنے والے ہیں جب کہ یہاں کے ماحول اور شائقین نے بہت عزت افزائی کی، ہاشم آملہ


Sports Reporter September 14, 2017
پاکستان کے لوگ بہت پیار کرنے والے ہیں جب کہ یہاں کے ماحول اور شائقین نے بہت عزت افزائی کی، ہاشم آملہ ۔ فوٹو : فائل

پاکستانیوں کی پرخلوص میزبانی نے جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملہ کا دل موہ لیا۔

ہاشم آملہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی اور بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں، یہاں ہماری خوب مہمان نوازی ہو رہی ہے، واپس جا کر بورڈ اور ساتھی کرکٹرز کو یہاں پیش آنے والے شاندار تجربات سے متعلق آگاہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ بہت پیار کرنے والے ہیں۔پاکستان کا ماحول اور شائقین نے بہت عزت افزائی کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست

ہاشم آملہ کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کے تمام پلیئرز کی نمائندگی کرتے ہوئے کہوں گا کہ پاکستان میں آکر خوشگوار تجربات ہوئے، اتنا پرجوش کراﺅڈ کہیں نہیں دیکھا، شائقین نے ورلڈ الیون کے تمام پلیئرز کے نعرے لگائے اور بھرپور سپورٹ کیا جو ہمارے لئے حیران کن تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ کرکٹ میرا پسندیدہ فارمیٹ ہے تاہم میدان میں ہمیشہ پرفارمنس اور جیت کا جذبہ لے کر اترتا ہوں۔