سری لنکا سےٹیسٹ سیریز ،تربیتی کیمپ کیلیےقومی کھلاڑیوں کا اعلان

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 16 ستمبر 2017
پاکستان سری لنکا سے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گا فوٹو:فائل

پاکستان سری لنکا سے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گا فوٹو:فائل

 لاہور: سری لنکا سے دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے قومی  کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کے 18کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق کپتان انضمام الحق کی سربراہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں شیڈول ٹیسٹ سیریز کے لیے تربیتی کیمپ کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔18رکنی اسکواڈ میں  اظہر علی ، شان مسعود، احمد شہزاد ، سمیع اسلم ، بابر اعظم، اسد شفیق ، حارث سہیل ، عثمان صلاح الدین ، سرفراز احمد ، محمد رضوان، یاسر شاہ ، محمد اصغر ، بلال آصف ، میر حمزہ ، محمد، حسن علی ، محمد عباس اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

یہ خبربھی پڑھیں:پاکستان نے آزادی کپ اپنے نام کرلیا

ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں لگایا گیا ہے۔ پانچ روزہ ٹریننگ کیمپ 19سے23ستمبر تک جاری رہے گا۔ کیمپ کے بعد قومی ٹیم متحدہ عرب امارات روانہ ہوجائے گی جہاں سری لنکا سے سریز کا پہلا میچ 28ستمبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 8اکتوبر کو دبئی اسٹیڈیم میں ڈے اینڈ نائٹ ہوگا

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔