خواتین پر چاقو بردار حملہ آور کی گرفتاری پر 5 لاکھ انعام مقرر

ویب ڈیسک  اتوار 1 اکتوبر 2017
ملزم کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے کو5 لاکھ روپے انعام بھی دیا جائے گا، ڈی آئی جی ایسٹ۔ فوٹو: اسکرین گریب

ملزم کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے کو5 لاکھ روپے انعام بھی دیا جائے گا، ڈی آئی جی ایسٹ۔ فوٹو: اسکرین گریب

 کراچی: گلستان جوہر میں خواتین پر تیز دھار آلے کی مدد سے حملہ کر کے انہیں زخمی کرنے والے ملزم کی گرفتاری میں معاونت کرنے پر انعامی رقم رکھ دی گئی۔

ایکسریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ نے گلستان جوہر میں خواتین پرچاقو سے حملہ کرنے والے کی تصاویر جاری کر دیں۔ تصاویر میں ملزم پینٹ شرٹ میں ملبوس ہیلمٹ پہنے شخص کو خاتون پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ ملزم  دکھنے میں دبلا پتلا، اس کی عمر 20 سے 29 سال کے درمیان اور قد 5 فٹ 7 انچ یا 9 انچ تک ہے۔ ملزم کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے کو 5 لاکھ روپے انعام  بھی دیا جائے گا۔

یہ بھی پرھیں: کراچی میں خواتین کو چاقو سے زخمی کرنے والے ملزم نے دہشت پھیلا دی

واضح رہے کہ اب تک خواتین پر حملوں کے 8 واقعات پیش آ چکے ہیں لیکن تاحال ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ آج بھی محکمہ موسمیات کے دفتر کے قریب موٹر سائیکل پر سوار حملہ آور سے رکشے سے اترتے ہوئے خواتین پر تیز دھار آلے کی مدد سے حملہ کیا اور فرار ہو گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔