شمالی کوریا سے بات چیت بیکار، اب ایک ہی چیز کارگر ہوگی، ٹرمپ

ویب ڈیسک  اتوار 8 اکتوبر 2017
شمالی کوریا نے معاہدوں کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ہی ان کی خلاف ورزی کردی، امریکی صدر۔ فوٹو: فائل

شمالی کوریا نے معاہدوں کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ہی ان کی خلاف ورزی کردی، امریکی صدر۔ فوٹو: فائل

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا سے نمٹنے کے لئے ایک ہی چیز کارگر ثابت ہوگی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا اور شمالی کوریا کے مابین لفظی جنگ تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور دونوں ممالک کے سربراہان ایک دوسرے کے خلاف دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں۔ شمالی کوریا کی جانب سے ہرنئے میزائل تجربے کے ساتھ ایک بیان جاری ہوتا ہے جس میں امریکا کو براہ راست مخاطب کیا جاتا ہے جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شمالی کوریا کی جانب سے کئے جانے والے میزائل تجربات پر ردعمل کا اظہار کرتے رہتے ہیں گزشتہ بیان میں بھی امریکی صدر نے شمالی کوریا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ طوفان سے پہلے خاموشی ہے جب کہ ایک بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  اگر امریکا اپنے اور اتحادیوں کے تحفظ کے لئے شمالی کوریا کو مکمل طور پر تباہ کر دے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شمالی کوریا کو مکمل طور پر تباہ کردیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر شمالی کوریا کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 25 سال سے تمام امریکی صدور نے شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنے کی کوشش کی اور بہت سے معاہدے بھی طے پائے جن پر خطیر رقم بھی خرچ کی گئی لیکن تمام معاہدوں کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ہی شمالی کوریا کی جانب سے ان کی خلاف ورزی کی گئی اور تمام مذاکرات بے نتیجہ رہے لیکن اب پیانگ یانگ سے نمٹنے کے لئے صرف ایک ہی چیز کارگر ثابت ہوگی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ٹرمپ اپنی شعلہ بیانی سے ہمیں دبانے کا خواب دیکھ رہے ہیں، شمالی کوریا

ٹرمپ نے اپنے اس بیان کی مزید وضاحت تو نہیں کی تاہم خبرایجنسی کے مطابق پینٹاگان سے صدر ٹرمپ کی ٹویٹ کے حوالے سے وضاحت طلب کی گئی تو کہا گیا کہ امریکی محکمہ دفا ع ٹرمپ کو فوجی کارروائی کی تجویز پیش کرسکتا ہے اور محکمے کا کام صدر کے حکم کی تعمیل کرنا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی شمالی کوریا کو پھر دھمکی

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔