کورنگی میں تیز دھار آلے کے وار سے نوجوان قتل

گزشتہ روز بھی کراچی میں ایک شخص کو تیز دھار آلے کی مدد سے زخمی کیا گیا تھا


ویب ڈیسک October 08, 2017
گزشتہ روز بھی کراچی میں ایک شخص کو تیز دھار آلے کی مدد سے زخمی کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

شہر کراچی میں تیز دھار آلے سے حملوں کا سلسلہ ہے کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا اور خواتین کے بعد اب مرد حضرات بھی ان حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں ایسے ہی ایک حملے میں نوجوان کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی میں تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص پر حملہ کیا گیا جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جب کہ گزشتہ روز گلستان جوہر راڈو بیکری کے قریب بھی ایک نوجوان کو تیز دھار آلے کی مدد سے زخمی کر دیا گیا تھا جس کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے زخمی نعمان کو بار بار بیانات تبدیل کرنے پر حراست میں لیا ہے اور اب اس کا لائی ڈیٹیکٹر ٹیسٹ کروایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں خواتین کے بعد مردوں پر بھی چاقو سے حملہ

واضح رہے کہ خواتین پر تیز دھار آلے سے حملوں کے اب تک 13 واقعات ہو چکے ہیں جب کہ حکومت نے حملہ آور کی گرفتاری میں معاونت کرنے پر 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کر رکھا ہے تاحال ملزم تاحال پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت سے بچا ہوا ہے۔

مقبول خبریں