خیبرپختون خوا کالج اساتذہ کی ہڑتال عمران خان کے گھر کے باہر دھرنے کی دھمکی

تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے تمام کالج اساتذہ کے مسائل و مطالبات کو یکسر نظر انداز کردیا، چیئرمین ایکشن کمیٹی


ویب ڈیسک October 10, 2017
صوبائی حکومت نے تمام کالج اساتذہ کے مسائل و مطالبات کو نظر انداز کردیا، چیئرمین ایکشن کمیٹی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: خیبرپختون خوا کے کالجز کے اساتذہ نے ہڑتال کرتے ہوئے بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنے کی دھمکی دے دی۔

خیبر پختونخوا کے تمام کالجز کے اساتذہ نے مطالبات کی منظوری کے لیے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے تمام نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں معطل کردیں جس کے نتیجے میں طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑگیا۔ خیبر پختون خوا پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن ایکشن کمیٹی کا اجلاس گورنمنٹ کالج پشاورمیں منعقد ہوا جس میں تمام کالجز کے نمائندے شریک ہوئے۔

پشاور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی

اساتذہ نے مطالبات کی منظوری تک صوبہ بھر میں تمام نصابی اور غیر سرگرمیاں تعلیمی معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ چیئرمین ایکشن کمیٹی پروفیسر جمشید نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے تمام کالج اساتذہ کے مسائل و مطالبات کو یکسر نظر انداز کردیا ہے، آج سے صوبہ بھر تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی، جب کہ مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں بنی گالہ اسلام آباد میں چیرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔ چیرمین ایکشن کمیٹی جمشید خان نے تمام لوکل یونٹس کے صدور کو ایکشن کمیٹی کے فیصلوں کو قابل عمل بنانے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

مقبول خبریں