لاہور میں خاتون کی ہاں پانچ بچوں کی پیدائش

ویب ڈیسک  بدھ 18 اکتوبر 2017
5 بچوں کی پیدائش پر والدین خوشی سے سرشار، اسپتال کی جانب سے بھی مٹھائی تقسیم  فوٹو: انٹرنیٹ

5 بچوں کی پیدائش پر والدین خوشی سے سرشار، اسپتال کی جانب سے بھی مٹھائی تقسیم فوٹو: انٹرنیٹ

 لاہور: منڈی احمد آباد کی رہائشی خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

لاہور کے علاقے منڈی احمد آباد کی رہائشی خاتون کومل نے لیڈی ایچی سن اسپتال میں 5 بچوں کو جنم دیا ہے۔ نوزائیدہ بچوں میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق ماں اور پانچوں بچے صحت مند ہیں۔

ایک ساتھ اللہ کی اتنی ساری رحمت اور نعمت ملنے پر والدین کومل اور شہزاد کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا اور انہوں نے صحت مند اولاد عطا کرنے پر اللہ تعالی کا شکریہ ادا کیا ۔  پانچ بچوں کی پیدائش پر صرف والدین ہی نہیں بلکہ ہر شخص خوش نظر آیا اور اسپتال کی جانب سے بھی مٹھائی تقسیم کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔