بھارت کا علاج کے منتظر تمام پاکستانی مریضوں کو طبی ویزے جاری کرنے کا اعلان

متعدد پاکستانیوں نے سشما سوراج کو ٹویٹر پر درخواست کی تھی کہ انہیں بھارت میں علاج کے لئے ویزے جاری کئے جائیں


ویب ڈیسک October 19, 2017
دیوالی کے پرمسرت موقع پر بھارت تمام زیرالتوا کیسز میں طبی ویزے جاری کرے گا، بھارتی وزیرخارجہ : فوٹو : فائل

KARACHI: بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے دیوالی کی خوشی میں علاج کے منتظر تمام پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ دیوالی کے پرمسرت موقع پر بھارت تمام زیرالتوا کیسزمیں طبی ویزے جاری کرے گا۔ جب کہ بھارتی وزیرخارجہ نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کو ٹیگ کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ علاج کے منتظر پاکستانی مریضوں کو ویزے جاری کئے جائیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مجھے گردے کی پیشکش کرنے والوں میں زیادہ مسلمان ہیں، سشما سوراج



واضح رہے کہ متعدد پاکستانیوں نے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کو ٹویٹر پر درخواست کی تھی کہ انہیں بھارت میں علاج کے لئے ویزے جاری کئے جائیں جس پر سشماسوراج نے بھی جواب میں ویزے جاری کرنے کی حامی بھری اور ان سے کہا کہ آپ تمام لوگ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے رابطہ کرسکتے ہیں ہم نے انہیں ویزے جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے۔