پنجاب میں گریڈ ایک سے 16کے تمام کنٹریکٹ ملازمین مستقل

ایک لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا، زرداری حکومت کا کارنامہ کرپشن ہے، شہباز شریف


Numainda Express March 02, 2013
ایک لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا، زرداری حکومت کا کارنامہ کرپشن ہے، شہباز شریف . فوٹو ایکسپریس/ فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب بھر میں اسکیل ایک سے 16 تک کے کنٹریکٹ پر سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گریڈ 1سے 16 تک ملازمین کو مستقل کرنے کے اس اقدام سے موجودہ اور پچھلی حکومتوں میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے سبھی ملازمین کو فائدہ پہنچے گاجن کی تعداد تقریباً ایک لاکھ ہے۔

5

گزشتہ 5 برسوں میں زرداری حکومت اور حواریوں کا واحد کارنامہ کرپشن ہے۔ آئی این پی کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ وہ بہت سے ترقیاتی کام کرنا چاہتے ہیں اگر فخرو بھائی اجازت دیں تو مزید کام کرینگے ۔