کوئٹہ کا دونوں بازوؤں سے محروم باہمت ٹیکسی ڈرائیور

ویب ڈیسک  بدھ 1 نومبر 2017
ٹیکسی ڈرائیور امیر عالم گاڑی کا ٹائر پنكچر ہوجانے پر اسے تبدیل بھی خود ہی کرتے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس نیوز

ٹیکسی ڈرائیور امیر عالم گاڑی کا ٹائر پنكچر ہوجانے پر اسے تبدیل بھی خود ہی کرتے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس نیوز

كوئٹہ میں دونوں بازوؤں سے محروم باہمت شہری پاؤں سے گاڑی چلانے كے ساتھ ساتھ گاڑی كے وہیل بھی پاؤں سے تبدیل كرلیتا ہے۔

غریب گھرانے سے تعلق ركھنے والے قلعہ سیف اﷲ کے رہائشی 32 سالہ امیر عالم كے دونوں ہاتھ بچپن میں كرنٹ لگنے سے بُری طرح جھلس گئے جنہیں مجبوری کے تحت كاٹنا پڑا، مگر امیر عالم نے ہمت نہ ہاری، محنت جاری ركھی اور اپنی مدد آپ كے تحت پاؤں سے ٹیكسی چلا كر كما رہے ہیں۔

اگر گاڑی کا ٹائر پنكچر ہوجائے تو اسے تبدیل بھی خود ہی کرتے ہیں، اسی طرح وہ فون بھی پاؤں  كی مدد اور كندھے سے لگا كر سنتے ہیں۔  انكا كہنا ہے كہ وہ معاشرے میں کسی پر بوجھ نہیں بننا چاہتے اسی لئے محنت کر کے کما رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔