چین نے پہلا الیکٹرک طیارہ تیار کرلیا

برقی طیارہ مسافروں کی آمدورفت، سیاحت اور فضا سے تصاویر لینے کیلیے بھی استعمال ہوسکتا ہے


ویب ڈیسک November 03, 2017
برقی طیارے کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔فوٹو:انٹرنیٹ

KARACHI: چین نے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے والا پہلا برقی طیارہ تیار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں تیار کردہ دونشستوں پر مشتمل پہلے برقی طیارے نے کامیاب پرواز کی۔ طیارے کے آزمائشی اڑان کا تجربہ کامیاب رہا ۔ جہاز نے 45 منٹ کی آزمائشی پرواز کرنا تھی لیکن حیران کن طور پر وہ 2 گھنٹے تک کامیابی سے پرواز کرتا رہا۔



یہ بھی پڑھیں: روس کاحیرت انگیز خصوصیات کا بم پروف لباس

یہ جدید طیارہ شین یانگ ایئرواسپیس یونیورسٹی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جب کہ طیارے میں پائلٹ کے لیے پیراشوٹ کا نظام کی سہولت بھی موجود ہے۔

جدید برقی طیارہ نئے پائلٹس کی تربیت کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور ہنگامی طور پر مسافروں کی ٹرانسپورٹیشن ، سیاحت کے لیے مند پسند علاقوں میں لینڈنگ اور فضا سے تصاویر لینے کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگا۔