نویں سائنس کے امتحانی نتائج جاری

5 پرچوں میں پاس ہونے والوں کی شرح 74.16 فیصد رہی


Staff Reporter November 04, 2017
5 پرچوں میں پاس ہونے والوں کی شرح 74.16 فیصد رہی: فوٹو: فائل

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے نویں جماعت سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات سال برائے2017 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

نتائج کے مطابق سائنس گروپ کے ایک لاکھ51 ہزار807 امیدواروں نے انرولمنٹ کرائی، ایک لاکھ48 ہزار35 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے،3 ہزار 78 امیدوار غیر حاضر رہے۔

5 پرچوں میں ایک لاکھ 12 ہزار591 ، 4 پرچوں میں 20 ہزار 178، 3 پرچوں میں 9ہزار 637، 2پرچوں میں 3ہزار939 جبکہ ایک پرچے میں ایک ہزار 690امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، اس طرح 5 پرچوں میں پاس ہونے والوں کی شرح 74.16 فیصد رہی۔