بھارتی بندرگارہ وشاکاپٹنم پرپھنسے 5 پاکستانی واپس کراچی پہنچ گئے

جہازکی پورٹ ادائیگی کےمسئلےکی وجہ سے ہندوستانی بندرگاہ پرپھنسےہوئےتھےاوراس دوران 5ماہ جہاز پرمحصور گزارے،سہیل شمشاد۔


ویب ڈیسک March 05, 2013
جہازکی پورٹ ادائیگی کےمسئلےکی وجہ سے ہندوستانی بندرگاہ پرپھنسےہوئےتھےاوراس دوران 5ماہ جہاز پرمحصور گزارے،سہیل شمشاد۔ فوٹو: فائل

KARACHI:

بھارتی بندرگارہ وشاکاپٹنم پرپھنسے 5 پاکستانی واپس کراچی پہنچ گئے


پاکستان پہنچنے والوں میں چیف انجینیر سہیل شمشاد، سیکنڈ انجینیرز ایم عثمان اور جاوید مہدی،انجینیر گوہر جب کہ کریو ممبر فرقان علی شامل ہیں، پانچوں پاکستانی سنگاپور کے بحری جہازپر ملازم تھے،بحری جہاز پورٹ ڈیوٹی ادا نہ کرسکنے کے باعث ڈیفالٹ کرگیا تھا۔

کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف انجینیر سہیل شمشاد کا کہنا تھا کہ جہاز کی پورٹ ادائیگی کے مسئلے کی وجہ سے ہندوستانی بندرگاہ پر پھنسے ہوئے تھے اور اس دوران 5 ماہ جہاز پر محصور گزارنا بڑے اور کھانے پینے کی اشیا کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑاتھا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیشی مال بردار بحری جہاز فتح الرحمان کو عملے کی تنخواہیں ادا نہ کرنے اور دیوالیہ ہونے پر بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکا پٹنم کی بندر گاہ پر روکنے کے بعد جہاز کو اسکریپ کیا گیا تھا، واقعے کے بعد وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر خان غوری نے جہاز کے عملے میں موجود 5 پاکستانیوں کے پھنسے ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے شپنگ ایجنٹ کو بھی ہدایت کی تھی کہ اس سلسلے میں فوری اقدامات کئے جائیں۔