آؤٹ آف فارم اوپنر احمد شہزاد کا امام الحق نے حوصلہ بڑھانا شروع کردیا

بُرا وقت ہر کسی پر آتا ہے، ہمیں انہیں سپورٹ کرنا چاہیے،  امام الحق


Sports Reporter November 16, 2017
بُرا وقت ہر کسی پر آتا ہے، ہمیں انہیں سپورٹ کرنا چاہیے؛ فوٹوفائل

TUNIS: قومی ٹیم کرکٹ کے نوجوان کھلاڑی امام الحق نے احمد شہزاد کا حوصلہ بڑھانا شروع کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ سینئر اوپنر بہت شاندار کرکٹر ہیں، بُرا وقت ہر کسی پر آتا ہے، ہمیں انہیں سپورٹ کرنا چاہیے۔ ایک انٹرویو میں امام الحق نے کہا کہ احمد شہزاد میری ٹیم کے کپتان تھے اور انھوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا، گراؤنڈ میں مجھے وہ کہتے تھے کہ جیسے تمہارا دل کرتا ہے ویسے کھیلو.

آج کل وہ برے وقت سے گزر رہے ہیں اور ان پر میڈیا اور تنقید کرنے والوں کا پریشر بھی ہے، مجھے امید ہے وہ بہت جلد ان سب سے نکل جائیں گے۔