- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
سنی لیون نے پرفارم کیا تو اجتماعی خودکشی کرلیں گے، ہندو انتہاپسندوں کی دھمکی
ممئی: بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر سنی لیون نےنیو ائیر نائٹ میں پرفارم کیا تو وہ اجتماعی خودکشی کرلیں گے۔
نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون گزشتہ دو سالوں سے بھارتیوں کی انٹرنیٹ پر سرچ کی جانے والی پسندیدہ شخصیت رہی ہیں۔ سنی لیون کی بے تحاشہ مقبولیت کے باعث وہ فلمساز، پروڈیوسرز اور شو آرگنائزرز کی پہلی پسند ہیں اور فلموں میں رقص کرنے یا کسی شو میں پرفارم کرنے کے لیے انہیں ہی پیشکش کی جاتی ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد ان کی پرفارمنس دیکھنے کے لیے موجود ہوتی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سنی لیون2017 میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ
بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیون نئے سال کے موقع پر بھارتی شہر بنگلور میں مانیتا ٹیک پارک میں ’سنی نائٹ ان بنگلورو2018‘ کے نام سے منعقد کیے جانے والے شو میں پرفارم کرنے والی ہیں تاہم ہندو انتہا پسند تنظیم کرناٹکا رکشنا ویدیکا یووا سینا نامی گروپ نے مانیتا ٹیک پارک کے باہر بازوؤں پر سیاہ رنگ کی پٹیاں باندھ کر احتجاج کرنا شروع کردیا۔ اس تنظیم کا کہنا ہے کہ سنی لیون شو میں نامناسب لباس پہن کر پرفارم کریں گی جو ناقابل برداشت ہے کیونکہ یہ مقامی ثقافت سے میل نہیں کھاتا اور ہمارے تمدن کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
تنظیم کے سربراہ ہریش کا کہنا ہے کہ ہم سنی لیون کے مختصر کپڑے پہننے کے سخت خلاف ہیں۔ لیکن اگر سنی لیون ساڑھی پہن کر شو میں حصہ لیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں بلکہ ہم بھی ان کا شو دیکھنے جائیں گے۔ سنی لیون کا ماضی اچھا نہیں اور ہم ایسے لوگوں کاحوصلہ نہیں بڑھا سکتے یہاں تک کہ اگر سنی لیو ن نے 31 دسمبر کو شو میں چھوٹے کپڑے پہن کرپرفارم کیا تو ہم سب خودکشی کرنے سے بھی نہیں ہچکچائیں گے۔
دوسری جانب شو انتظامیہ نے سنی لیون کے قابل اعتراض اور مختصر لباس میں شو میں حصہ لینے کی خبروں کی تردید کی ہےاور کہا ہے کہ پروگرام بنگلوراور کناڈاکی ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنی لیون زیادہ پیسوں کی پیشکش کے باوجود ایسے بہت سے شو کرنے سے انکار کرچکی ہیں لیکن انہوں نے ہمارے شو میں پرفارم کرنے کے لیے اس لیے ہاں کہا ہے کہ انہیں بنگلور اور حیدرآباد میں پرفارم کرنا پسند ہے۔ شوانتظامیہ نے احتجاج کو غیرضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیو ائیر پارٹی مکمل طور پرایک فیملی شو ہے۔
ادھر کرناٹکاکی ریاستی حکومت نے بھی سنی لیون کے شیڈول شو کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ریاست کے وزیر داخلہ راما لنگا ریڈی نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت ایسے کسی بھی شو کی اجازت نہیں دے سکتی۔
واضح رہے کہ یووا سینا نے رواں ہفتے کی ابتدا میں اس شو کے خلاف احتجاج کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر شو منسوخ نہیں کیا گیا تو وہ سب اجتماعی خود کشی کرلیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔