رابی پیرزادہ کا ویڈیو لیک کرنیوالوں کے لیے پیغام

ویب ڈیسک  اتوار 3 نومبر 2019
رابی پیرزادہ نے ویڈیوز کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کرکے تحقیقات کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ فوٹوفیس بک

رابی پیرزادہ نے ویڈیوز کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کرکے تحقیقات کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ فوٹوفیس بک

کراچی: گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز لیک کرنے والوں کے لیے پیغام جاری کردیا۔

دو روز قبل رابی پیرزادہ کی نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے وہ ٹوئٹر پر  ٹاپ ٹرینڈ بن گئی تھیں۔ ویڈیوز لیک ہونے کے حوالے سے کئی باتیں سامنے آئیں۔ کسی نے کہا کہ یہ ویڈیوز رابی پیرزادہ کے سابق بوائے فرینڈ نے لیک کی ہیں، جب کہ بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ رابی پیرزادہ کے فون سے  ان کی تصاویر اور ویڈیوز چرائی گئیں۔

یہ پڑھیں: رابی پیرزادہ کا نازیبا ویڈیوز کیخلاف ایف آئی اے سے رابطہ

ویڈیوز کے حوالے سے رابی پیرزادہ کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا تھا اور لوگ جاننے کے لیے بے چین تھے کہ آخر رابی پیرزادہ کا اس کے بارے میں کیا کہنا ہے تاہم اب گزشتہ روز انہوں  نے ایک مختصر سی ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے:

’’جو بندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرے گا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔‘‘

رابی پیرزادہ نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یہ پوسٹ بھی شیئر کی ہے جس میں لکھا ہوا ہے’’مجھے  اپنے ہونے پر افسوس ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: رابی پیرزادہ کی خودکشی سے متعلق خبروں پر والد کا بیان سامنے آگیا

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے ویڈیوز کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کرکے تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اسی سے متعلق: رابی پیرزادہ کی خودکشی سے متعلق خبروں پر والد کا بیان سامنے آگیا

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔