- بشریٰ بی بی کا شفا انٹرنیشنل اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
رابی پیرزادہ نے اپنی جان کے خطرے سے متعلق خبروں کی وضاحت کردی
کراچی: سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی جان کو درپیش خطرات سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر رابی پیرزادہ کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں کہ سابق گلوکارہ کے وکیل بابر افضل نے جنگلی جانور پالنے کے مقدمے میں رابی پیرزدہ کی عدالت میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دیتے ہوئے کہا ہے کہ رابی پیرزادہ کو مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں اور ان کی جان کو خطرہ ہے اس لیے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے دین سیکھنا اور پھیلانا ہے، رابی پیرزادہ کا عہد
تاہم رابی پیرزادہ نے اپنی جان کے خطرے سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر جھوٹی خبر قرار دے دیا۔ رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے وکیل کا نام بابر افضل نہیں بلکہ حسن خالد رانجھا ہے اور ہم نے کوئی شکایت جمع نہیں کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: اللہ کی نا فرمانی کی جس کی مجھے سزا ملی، رابی پیرزادہ
رابی پیرزادہ نے جھوٹی خبریں پھیلانے والے میڈیا ہاؤسز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان اور یہاں کے لوگوں سے محبت ہے۔ مجھے پاکستان کی مٹی سے اور لوگوں سے پیار ہے۔
رابی پیرزادہ نے اسی پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ کہ وہ 25 تاریخ کو عمرے کی ادائیگی کے لیے جارہی ہیں اور سب سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔