پاکستان میں پب جی گیم پرعارضی طور پر پابندی عائد

ویب ڈیسک  بدھ 1 جولائی 2020
پب جی گیم مختلف طبقات کی جانب سے درخواستیں موصول ہونے پر معطل کی گئی ہے، پی ٹی اے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

پب جی گیم مختلف طبقات کی جانب سے درخواستیں موصول ہونے پر معطل کی گئی ہے، پی ٹی اے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

 اسلام آباد: پی ٹی اے نے پب جی گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پب جی گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پب جی گیم کو مختلف طبقات کی جانب سے درخواستیں موصول ہونے پر معطل کیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں : ’’پب جی‘‘ گیم نے ایک اور جان لے لی

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے بھی معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی، عوامی شکایات پر پب جی گیم کے خلاف سماعت 10 جولائی کو ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔