گلوکارہ عینی خالد کا نیا وڈیو گیت ’’ٹھرکی سالا‘‘ تیار

کلچرل رپورٹر  اتوار 8 جون 2014
جلد ٹی وی چینلز سے ٹیلی کاسٹ ہوگا، مداحوں کی خواہش پر گائیکی میں واپس آئی، گلوکارہ،
فوٹو : فائل

جلد ٹی وی چینلز سے ٹیلی کاسٹ ہوگا، مداحوں کی خواہش پر گائیکی میں واپس آئی، گلوکارہ، فوٹو : فائل

کراچی: گائیکی کے حوالے بہت جلد شہرت حاصل کرنے والی نوجوان نسل کی پسندیدہ گلوکارہ عینی خالد نے شو بز میں اپنی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے نیا وڈیو ’’ٹھرکی سالا‘‘ تیار کرلیا جو جلد ٹی وی چینلز سے ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

عینی خالد گزشتہ چند ماہ سے نجی زندگی کے حوالے سے گائیکی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی،لیکن اب ایک بار پھر انھوں نے نئے وڈیو گیت کے ساتھ اپنے فنی سفر کا آغاز کردیا ہے۔ اپنے مداحوں کے نام ایک پیغام میں انھوں نے کہا میرا نیا وڈیو عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے میرے مداح میری واپسی کے منتظر تھے میں ان کی خواہش پر واپس آئی ہوں، ہمارے ملک کے نوجوان خاص طور سے ایسے گیتوں کو پسند کرتے ہیں جونئی اور جدید موسیقی سے ہم آہنگ ہوں۔

میرے گیتوں کی مقبولیت اور میری کامیابی میں میرے مداحوں نے اہم کردار ادا کیا ہے،میری کوشش ہوگی کہ میںان کے مزاج اور ان کی پسند کے مطابق گیت تیار کرسکوں ، عینی خالد کے نئے وڈیو گیت کو ڈائریکٹر پروڈیوسر سہیل جاوید نے تیار کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔