مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان ٹوئنکل کھنہ کے بڑے مداح نکلے

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 اگست 2015
 کتاب کے مضامین پڑھنے شروع کیے تو مجھے بہت اچھے لگے،عامر خان:فوٹو فائل

کتاب کے مضامین پڑھنے شروع کیے تو مجھے بہت اچھے لگے،عامر خان:فوٹو فائل

ممبئی: بالی ووڈ کےمسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ ٹوئنکل کھنہ کی اداکاری کے ساتھ ساتھ اب ان کی قلم کاری کے بھی مداح بن چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی کی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ جو کہ اداکارراجیش کھنا اوراداکارہ ڈمپل کپاڈیہ کی بیٹی اورناموربالی ووڈ اداکاراکشے کمارکی بیوی ہیں، انکی حال ہی میں پہلی کتاب ’مسز فنی بونز‘ منظر عام پرآئی ہے جس کی رونمائی تقریب میں اداکارمسٹرپرفیکٹ عامرخان بھی تھے جہاں انکا کہنا تھا کہ جب انہوں نے کتاب کے مضامین پڑھنے شروع کیے تو انہیں بہت اچھے لگے، انکا کہنا تھا کہ اداکارہ نے قلم کاری کے زریعے ہنسایا بھی ہے اور وہ انکی قابلیت سے بھی متاثر ہوئے ہیں۔عامر خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مزاحیہ ہونا ایک الگ بات ہے لیکن مزاحیت کو کاغذ پر قلمبند کرنا آسان نہیں ہوتا ہے جو کہ ٹوئینکل نت اپنی کتاب میں کرڈالا ہے.

واضح رہے کہ دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ فلم ’میلہ‘ میں اداکاری کی تھی  جو کہ 2000 میں ریلیز ہوئی تاہم فلم باکس آفس پر خاطر خراہ کامیابی حاصل نہیں کر سکی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔