- کراچی؛ نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 7بچوں کا باپ جاں بحق
- پاک بھارت ٹیسٹ سیریز؛ روہت شرما نے دلچسپی ظاہر کردی
- وزیرخزانہ کی امریکی حکام سے ملاقات، نجکاری سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال
- ٹیکس تنازعات کے سبب وفاقی حکومت کے کئی ہزار ارب روپے پھنس گئے
- دبئی میں بارشیں؛ قومی کرکٹرز بھی ائیرپورٹ پر محصور ہوکر رہ گئے
- فیض آباد دھرنا: ٹی ایل پی سے معاہدہ پہلے ہوا وزیراعظم خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا، احسن اقبال
- کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسافر بس کو حادثہ، دو افراد جاں بحق اور 21 زخمی
- راولپنڈی؛ نازیبا و فحش حرکات کرکے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
- کیویز کیخلاف سیریز سے قبل اعظم خان کو انجری نے گھیر لیا
- بجلی صارفین پرمزید بوجھ ڈالنے کی تیاری،قیمت میں 2 روپے94 پیسے اضافے کی درخواست
- اسرائیل کی رفح پر بمباری میں 5 بچوں سمیت11 افراد شہید؛ متعدد زخمی
- ٹرین سےگرنے والی خاتون کی موت،کانسٹیبل کا ملوث ہونا ثابت نہ ہوسکا، رپورٹ
- 'ایک ساتھ ہمارا پہلا میچ' علی یونس نے اہلیہ کیساتھ تصویر شیئر کردی
- بجلی چوری کارخانہ دار کرتا ہے عام صارف نہیں، پشاور ہائیکورٹ
- عدلیہ میں مداخلت کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا سپریم کورٹ سے رجوع
- مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئی اور شرح مبادلہ مستحکم ہے، وزیر خزانہ
- پی ٹی آئی کی جلسوں کی درخواست پر ڈی سی لاہور کو فیصلہ کرنے کا حکم
- بابراعظم سوشل میڈیا پر شاہین سے اختلافات کی خبروں پر "حیران"
- پنجاب اسمبلی سے چھلانگ لگاکر ملازم کی خودکشی کی کوشش
’’باہو بلی 2‘‘ 1000 کروڑ کمانے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی
ممبئی: ہدایتکار راج مولی کی فلم ’’باہو بلی 2‘‘ 10 روز میں ہی بھارت سمیت دنیا بھر میں 1000 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی ہے۔
بھارتی فلم ’’باہو بلی 2‘‘ نے اپنی ریلیز کے بعد سے باکس آفس پر تہلکہ مچا رکھا ہے اور کمائی کے کئی منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں، فلم بھارتی باکس آفس کے ساتھ دنیا بھر میں بھی خوب بزنس کر رہی ہے اور ریلیز کے 10 دن میں ہی بھارتی سنیما کی تاریخ پلٹ کر رکھ دی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:فلم ’’باہو بلی 2‘‘ نے پی کے اور دنگل کو بھی پچھاڑ دیا
فلم ’’باہو بلی 2‘‘ کو بھارت بھر میں ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم اور کنندہ زبان میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا جس نے 10 روز میں ہی باکس آفس پر 800 کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی ہے جب کہ فلم دنیا بھر میں 200 کروڑ کے بزنس کے ساتھ مجموعی طور پر 1000 کروڑ سے زائد کی کمائی کرنے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی ہے۔
https://twitter.com/rameshlaus/status/861057493216227328
فلم’’باہو بلی 2‘‘ کی کمائی نے عامر خان کی ’’پی کے‘‘ اور ’’دنگل‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ’’دنگل‘‘ کی چین میں نمائش کے باوجود ’’باہوبلی 2‘‘ کی کمائی تک پہنچنا ناممکن ہوگیا ہے جب کہ فلمی پنڈتوں نے بھی فلم کے 1500 کروڑ سے زائد کمائی کی پیش گوئی کردی ہے۔
₹ 300 cr Club and its members…#PK [2014]#BajrangiBhaijaan [2015]#Sultan [2016]#Dangal [2016]#Baahubali2 [2017]
Nett. HINDI. India biz— taran adarsh (@taran_adarsh) May 7, 2017
اس خبر کو بھی پڑھیں:’’باہو بلی 2‘‘ نے 3 دن میں 500 کروڑ کا ہندسہ پار کرلیا
واضح رہے کہ ہدایتکار راج مولی کی فلم ’’باہو بلی 2‘‘ 250 کروڑ کے بجٹ سے تیار کی گئی ہے اور فلم نے نمائش سے قبل ہی سیٹلائٹس اور ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 500 کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔