دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ

ویب ڈیسک  منگل 13 جون 2017
دپیکا ان دنوں سجنے لیلیٰ بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں: فوٹو: فائل

دپیکا ان دنوں سجنے لیلیٰ بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں: فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کا قسمت کا ستارہ ان دنوں عروج پر ہے جہاں ابھی اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم ٹرپل ایکس آف دی زینڈر کیج کی کامیابی سے ہمکنار ہوئی تھیں اوراب انہیں ہالی ووڈ میں دوسری فلم کی کے لیے بھی کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا بھی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے نقش قدم پر چلنے لگی ہیں، اداکارہ نے ایک اورہالی ووڈ فلم سائن کرلی ہے۔ فلم ٹرپل ایکس آف دی زینڈرکیج کے ہدایت کار ڈی جے کاروسو نے ٹویٹر پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیپکا پڈوکون  ان کی فرنچائز کی اگلی فلم ٹرپل ایکس 4 میں بھی بہت جلد  نظر آئیں گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دیپیکا نے بڑھاپے کے لیے ابھی سے منصوبہ بندی کرلی

ڈی جے نے مزید کہا کہ ان سے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹرپرکسی مداح نے پوچھا تھا کہ آپ دیپکا کو ٹرپل ایکس کی اگلی فلم میں لینے کا ارادہ رکھتے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا ہاں کیوں نہیں، ہم نے ان کے ساتھ آنے والے دنوں میں اسی حوالے سے میٹنگ رکھی ہے جس میں فلم کی کہانی اورتاریخوں کے بارے میں بات کی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ہالی ووڈ اداکار وین ڈیزل دیپیکا کے لیے بھارت پہنچ گئے

واضح رہے کہ دپیکا ان دنوں سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم میں ان کے ساتھ شاہد کپور اور رنویر سنگھ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔