اسپیکر قومی اسمبلی کی اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات

ویب ڈیسک  پير 26 جون 2017
روسی اسپیکر نے سردارایاز صادق کے پاکستان دورے کی دعوت قبول کرلی ۔ فوٹو : فائل

روسی اسپیکر نے سردارایاز صادق کے پاکستان دورے کی دعوت قبول کرلی ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے روسی ہم منصب ویشوشلاو والیڈین سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کوریا میں روس کی پارلیمنٹ ڈوما کے اسپیکرویشوشلاو والیڈین سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سردار ایاز صادق نے اپنے روسی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جسے اسپیکرویشوشلاو والیڈین نے قبول کرتے ہوئے رواں سال کے آخر میں پاکستان دورے کی حامی بھرلی جب کہ روسی اسپیکر نے  بھی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو انٹر پارلیمینٹری یونین اور سیکیورٹی سے متعلقہ مشترکہ تنظیم سی ایس ٹی او میں شرکت کرنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں اہم اجلا سوں میں شرکت کو یقینی بنائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔