خواتین سے متعلق نازیبا کلمات پر کپل شرما پھر مشکل میں پھنس گئے

ویب ڈیسک  جمعرات 6 جولائی 2017
سماجی خواتین نے کماروشواس کےساتھ کپل شرماکوبھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا؛فوٹوفائل

سماجی خواتین نے کماروشواس کےساتھ کپل شرماکوبھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا؛فوٹوفائل

ممبئی: بھارت کے مقبول مزاحیہ اداکار کپل شرما کے کامیڈی پروگرام میں بھارتی سیاستدان کی جانب سے خواتین کے خلاف نازیبا کلمات کی ادائیگی کے باعث ’’دی کپل شرما شو‘‘ ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہوگیا۔

بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین مزاحیہ پروگرام ’’دی کپل شرما شو‘‘کا شمارکچھ عرصہ پہلے تک بھارت کے پسندیدہ ترین شوز میں ہوتا تھا اور شو نے مقبولیت میں باقی تمام پروگرامز کو پیچھے چھوڑدیا تھا لیکن رواں سال اپریل میں کپل اورسنیل گروور کے درمیان جہازمیں پیش آنےوالے ناخوشگوارواقعے نے شو کی مقبولیت کا گراف نیچے گرادیا تاہم کپل کی کڑی محنت اور کوششوں کے بعد شو دوبارہ مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا، لیکن ایک بار پھر ’’دی کپل شرما شو‘‘ مشکلات کا شکار ہوگیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کیا چندن کی واپسی ’کپل شرما شو‘ کو دوبارہ چار چاند لگاسکے گی؟

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ چند روز قبل ’’دی کپل شرما شو‘‘ میں بھارتی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے اہم ارکن کمار وشواس، مشہور بھارتی شاعرہ شبینہ ادیب اور ڈاکٹر راحت ایندوری  مدعو تھے شو کو مزیدار بنانے کیلئے کمار وشواس نے خواتین کے خلاف مزاقاً چند نازیبا کلمات کہنے شروع کردئیے جس کے باعث شو میں موجود خواتین کی سخت دل آزاری ہوئی کمار وشواس کے اس عمل نے بھارتی خواتین کو سخت مشتعل کردیا اور وہ ان کے خلاف میدان میں اتر آئیں ۔

بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین نے کمار وشواس کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کروادی ہے اور انہیں سخت سزا دینےکا مطالبہ کیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے ’’دی کپل شرماشو‘‘ کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کپل کو سوچ سمجھ کر مہمانوں کو شو میں مدعو کرنا چاہئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ’’نانی‘‘ نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا؟

واضح رہے کہ کمار وشواس نے 2014 میں بھی خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے جس کے باعث انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔