دپیکا پڈوکون کا ایک اورپرانا معاشقہ منظرعام پرآگیا

ویب ڈیسک  اتوار 9 جولائی 2017
نواک کی سابق گرل فرینڈ اورسربین پوپ اسٹارنتاسا نے ان کے پرانے رازوں سے پردہ اٹھادیا: فوٹوفائل

نواک کی سابق گرل فرینڈ اورسربین پوپ اسٹارنتاسا نے ان کے پرانے رازوں سے پردہ اٹھادیا: فوٹوفائل

مبئی: بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے علاوہ معاشقوں کی وجہ سے بھی مشہورہیں اور اب عالمی شہرت یافتہ سربین ٹینس اسٹارنواک جوکو وچ کے ساتھ ان کا پرانا اسکینڈل منظرعام پرآگیا ہے۔

دپیکا پڈوکون کا شماربالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو بھارت کی بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ پروڈیوسرز کی پہلی پسند بھی ہیں۔ بالی ووڈ کا تقریباً ہرہدایت کاروپروڈیوسرانہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتا ہے تاہم اداکاری کے علاوہ دپیکا اپنے معاشقوں کے حوالے سے بھی بے حد مشہورہیں، کبھی رنبیر کپوراور کبھی رنویرسنگھ کے ساتھ ان کا کوئی نہ کوئی اسکینڈل منظرعام پرآتا رہا ہے لیکن اب  سربین ٹینس اسٹارنواک جوکو وچ کے ساتھ بھی ان کا اسکینڈل منظرعام پرآگیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایشیا کی پرکشش ترین خاتون قرار

بھارتی میڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ نواک جوکووچ کی ازدواجی زندگی گزشتہ 18 ماہ سے سخت مشکلات کا شکارہے اوراس کی وجہ کوئی اورنہیں بلکہ بالی ووڈ کی حسینہ دپیکا پڈوکون ہیں. نواک کی سابق گرل فرینڈ اورسربین پوپ اسٹارنتاسا نے ان کے پرانے رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ نواک اوردپیکا ایک دوسرے کے گہرے دوست اور قریبی ساتھی رہ چکے ہیں.

ان میڈیا رپورٹس کے پھیلنے کی دیرتھی کہ بین الاقوامی میڈیا نے اس معاشقے کی کھوج لگانی شروع کردی اوربالآخر وہ نواک اوردپیکا کی پرانی تصاویر تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے جن میں دونوں گزشتہ برس لاس اینجلس میں ایک ریستوران میں خوشگوارموڈ میں کھانا کھاتے نظر آرہے ہیں جبکہ کھانے کے بعد انہیں ایک ساتھ کارمیں جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

میڈیا میں گردش کرنے والی ان خبروں کے باعث نواک اوران کی اہلیہ جیلینا اسٹونی کے درمیان رشتے میں دراڑ پڑنی شروع ہوگئی ہے، یہاں تک کہ دونوں نے ایک دوسرے سے بات چیت بھی بند کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔